بیوٹی ٹپس

Best Tips and Tricks For Weight Loss

beauty-tips-for-girls
Written by Beauty Tipso

خوبصورتی کا دشمن ۔۔۔ موٹاپا

خوبصورتی کے حق میں موٹاپا اتنا ہی مضہر ہے جتنا کہ دبلا پن۔ بہت دبلے شخس کی ابھری ہوئی ہڈیاں اور پٹھے بدخوت وبڑھاپا ظاہر کرتے ہیں۔ اور بدن کے خموں میں بتدریج غائب ہونے کی وجہ سے اسے بدصورت بنا دیتے ہیں۔ موٹاپا نزاکت کا دشمن اور انداز کا قاتل ہے۔ اگر زیادہ بڑھ جائے تو یہ خود ایک مرض ہے جس کا علاج لازمی ہے۔

موٹاپے کی وجوہات کیا ہیں؟

beauty-tips-for-skin-whitening

چائے کے زیادہ استعمال سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ خاص کر ایسی چائے سے جس میں میٹھا اور دودح نہ ہو۔ اگر پھیکی چائے نہ پی جاسکے تو میٹھے کی بجائے سکرین ہی استعمال کرنی چاہیے۔ بعضوں کی طبیت اس قسم کی بھی ہوتی ہے کہ چائے پینے سے وہ زیادہ موٹے ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا یہ خیال ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے بدن میں رطوبت زائد کو کم کیا جائے۔ اول تو جہاں تک ممکن ہو پانی کم پینا چاہیے۔ دوم حتی الواسع پسینہ لینا چاہیے۔ پسینہ لینے کا سب سے عمدہ طریوہ یہ ہے کہ انسان ہر روز خوب جم کے ورزش کرے۔ اگر اس سے کافی پسینہ نہ آتا ہوت و گرم ہوا یا بھاپ سے غسل کرے۔ آج کل بھاپ سے غسل کرنے کے آلے بآسانی مل جاتے ہیں۔ چربی گھٹانے کے لیے اگرچہ سب سے عمدہ طریقہ یہ ہے کہ انسان ایسی ورزش کرے جس سے خوب پسینہ آجائے۔ اور اگر یہ مصنوعی طریقہ ہی پسینہ نکالنے کا اختیار کرنا ہے تو بہتر ہے کہ ایسا آلہ خریدا جائے، ہاں جن کو ایسا آلہ خریدنے کا مقدور نہ ہو۔ ان کو چاہیے کہ ایک بھبکا خرید لیں اور بسترے پر لباس اتار کر گرم کمبل یا رضائی اوڑھ کر اس طور پر لیٹ جائیں کہ بھبکے کی نلکی کا منہ بھی کمبل کے اندر آجائے۔ اتنی احتیاط لازمی ہے سرکمبل سے باہر رہے تاکہ سانس لینے میں تکلیف نہ ہو۔ اس سے یہ بھی فائدہ ہے کہ جسم کے سارے مسام گھل جاتے ہیں اور گاہے بگاہے اگر کیا جائے تو ہر شخص کے لیے مفید ہے۔ اس طور پر غسل کرنے ہی وہی فائدے ہیں جو حمام میں نہانے سے ہوتے ہیں۔ لیکن سب سے عمدہ طریوہ پسینہ لانے کا ورزش ہی ہے جس سے صرف یہ ہی نہیں بلکہ بدن میں طاقت آتی ہے۔

ملیے ان مشہور و معروف ڈاکٹر صاحب سے

ڈاکٹر شومگر صاحب جنہوں نے تھوڑے ہی دنوں میں بسمارک کا وزن بیس سیر گھٹا کر اتنی ناموری حاصل کی ہے۔ کھانے کے درمیاں اور کھانے کے قبل وبعد ایک دوگھنٹے پانی پینا بالکل منع کرتے ہیں اور حق تو یہ ہے کہ مویشی بھی کھانے کے وقت پانی نہیں پیتے۔

بعض ڈاکٹروں کی رائے میں موٹاپا صرف بسیار خوری کا نتیجہ ہے یہ رائے قدرے درست ہے دراصل اپنی مقدار سے زیادہ کھانے سے چربی بڑھتی ہے انسان جتنا کام کرتا ہے اگر اس سے زیادہ کھائے تو موٹاپا ہو جاتا ہے اور کام کے معنی صرف مفید ہی کام نہیں بلکہ ہر قسم کی حرکت جسمانی یا دماغی جسیے چلنا، آنکھ بند کرنا، سانس لینا، خوراک کو ہضم رنا، دل کی حرکت سوچنا، دیکھنا، سننا۔

انسان کا بدن ایک انجن ہے اس میں جتنا ایندھن ڈالو اتنا ہی کام اس سے لے سکتے ہیں۔ یہ دیندھن کیا ہے۔ غذا ، اگر کھانا زیادہ کھایا جائے اور کام کم کیا جائے تو نتیجہ ظاہر ہے کہ یاتو غذا بغیر ہضم ہوئے نکل جائے گی یا یہ ہضم ہوئی ہوئی خوراک یعنی چربی کا ذخیرہ دن میں بڑھ جائے گا۔ پس چربی کم کرنے کے بھی یہ دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ کی آدمی کام زیادہ کرے دوسرا یہ کہ کھانا کم کھائے اس میں تو سب متفق ہیں کہ میٹھا اور دیگر سب قسم کی غذا جس میں سٹارچ و نشاستہ زیادہ ہو ، مثلا آلو، روغن، چربی، گیہوں وغیرہ مضر ہیں۔ میٹھے جتنا انسان کو موٹاپا کرنے والی اور کوئی چیز نہیں ہے۔ ڈاکٹر تو شہد کو بھی میٹھے میں شمار کرتے ہیں۔ حالانکہ یونانی حکیم اور وید شہد کو موٹے آدمی کے لیے مفید بتلاتے ہیں۔

beauty-tips-for-girls

بہت سی پیٹنٹ ادویات موٹاپے کو دور کرنے کے لیے ایجاد کی گئی ہیں۔ ان کے استعمال میں دو تین وجوہات کی بنا پر برخلاف ہوں۔ اول تو یہ کہ جب تک انسان کاہل الوجودی کو نہیں چھوڑتا اور اپنی طرز زندگی کو نہیں بدلتا۔دائمی شفا ہونی ناممکن ہے۔ ایسی ادویات کے استعمال سے انسان عموما پتلا تو ہو جاتا ہے لیکن جب تک اس بیماری کی جڑ نہیں جاتی تب تک کامل شفا نا ممکن ہے۔ اس بیماری کی جڑ کاہل الوجودی یا اصول صحت کی لاعلمی اور بے پروائی ہے دوئم چونکہ ایسی ادویات کے استعمال سے سارے بدن کی چربی کم ہوتی ہے اس لیے چہرے کی جلد، چہرے کی چربی کے کم ہو جانے سے ڈھیلی پڑجاتی ہے۔ اور اس میں جھریاں پڑجانے کا اندیشہ ہے۔ سوئم بعض اوقات چربی کے جلنے کی دوا سے خون میں حرارت اور شاید غلاظت بھی پیدا ہو جاتی ہے اور پھنسی پھوڑے نکلنے لگتے ہیں۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment