Stories

Story of the University Girls

skin-whitening-tips-at-home
Written by admin

پاک دامن دوشیرہ مرتی کیا نہ کرتی

  ارم کا تعلق ایک نواحی گائوں سے ہے۔ ایک ہشاش بشاش گھرانے سے اسکا تعلق ہے۔ ارم کو مسکرانے کا بہت شوق ہے وہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہتی تھی۔ شاید اسکی یہی عادت اسے سب سے منفرد بنائے ہوئے تھی۔ ارام اپنے چار بھائیوں، اور امی ابو کے ساتھ اپنے گھر رہ رہی تھی۔ اگر ہم یوں کہیں کہ ارم کے لیے یہ دنیا ہی جنت تھی تو اس میں کچھ غلط نہ ہو گا۔ کیونکہ ارم واقعی میں اپنے گھر پر، اور اپنی سہیلیوں کے ساتھ بہت خوش رہتی تھی۔

a-to-z-beauty-tips

ابتدائی تعلیم

چھوٹی سی عمر میں ہی ارم کو ایک پرائمری سکول میں داخلہ دلوایا گیا۔ نہ جانے اسے ایسی کونسی چڑیا ملی کہ وہ سکول جانے کے لیے رات کو تیاری کر لیتی اور دیر تک سوچتی رہتی کہ کب میرا سکول لگے گا۔ عموما بچوں کے ساتھ ہوتا تو یہ ہے کہ وہ مار کھا کر ہی سکول جاتے ہیں۔ اور وہ بھی اگر دیہات کے بچے ہوں تو وہ تو مار کھائے بنا سکول کا سوچتے بھی نہیں۔ مگر اسکی یہ لگن اور سکول سے پیار اسے ہر سال اچھے سے اچھے مارکس دلوا رہا تھا۔ وقت ایسے گزرا کہ ارم کو یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ اتنے کم عرصے میں اسنے پرائمری کلاسز پاس کر لی ہیں۔ خیر اب وقت تھا سکول بدلنے کا، یعنی کہ سہلیاں بدلنے کا استاد بدلنے کا وہ ماحول بدلنے کا۔ یوں تو کبھی بھی ارم پریشان نہیں ہوئی مگر جب اسکے سکول چینج ہونے کی بات آئی تو ایک منٹ کے لیے ارم سکتے میں آگئی کہ نہ جانے اب کیسا سکول ہو گا۔ کیسے لوگ ہوں گے اور کیسا ماحول ہوگا۔
خیر سب باتوں کے بعد بالاخر وہ دن آہی گیا جم ارم نے پرائمری سکول سے نکل کر مڈل کلاسز کا آغاز گائوں سے کچھ دور ہی ایک سکول میں ایڈمیشن لے لیا۔ پہلے دن ارم کو کافی مشکل محسوس ہوا مگر اسے دوران اسے ایک لڑکی ملکی جس کا نام حفصہ تھا۔ حفصہ کا تعلق ایک دوسرے گائوں سے تھا۔ اور اس کے ماں ، باپ لڑائی کیوجہ سے الگ ہو چکے تھے ۔ اس نے ارم کو پہلے دن ہی اپنی ساری باتیں بتانا شروع کر دیں۔ ارم کو حفصہ پر ترس آیا اور اسے اپنی سہیلی بننے کے لیے کہا۔ جس پر حفصہ نے باخوشی اس کو منظور کر لیا۔

beauty-tip-and-tricks

ارم اور حفصہ کی دوستی

یوں تو پورے سکول میں ارم اور حفصہ کی دوستی کی دھوم کچھ ہی عرصے میں پڑھ گئی تھی۔ اگر ایسا کہیں کہ ارم اور حفصہ کی شادی ہو چکی تھی تو بھی کم ہی سمجھا جائے گا۔ کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کا اتنا خیال کرتی تھیں کہ شاید ہی کوئی ایسا کر سکتا ہو۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا تعلق بھی بڑھتا گیا اور یہ ساتھ پڑھائی کرتی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کے گھر بھی آنے جانے لگیں۔ حفصہ اکثر و بیشتر ارم کے گھر رک جایا کرتی تھی اور ایسے ہی ارم بھی اکثر حفسہ کے گھر رک جایا کرتی تھی۔ 
وقت نے ایک بار پھر وہی کیا جو پہلے ہوا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مڈل کلاسز کے تین سال گزر گئے مگر اب پرائمری کلاسز سے حالات کچھ مختلف تھے۔ اب کی بار ارم اور حفصہ دونوں نے ملکر ایک ہی جگہ ایڈمیشن کروانا تھا جو کہ گائوں سے ایک گھنٹے کی مسافت پر تھا۔ اب ان دونوں نے یہاں پر داخلہ لے لیا اور معمول کے مطابق سکول جانے لگیں۔ پہلے چند ماہ تک تو وہ بڑے آرام سے سکول آتیں جاتیں مگر پھر کچھ عرصے بعد یوں ہوا کہ وہ سکول سے لیٹ ہونے لگیں۔ بہانا تو یہ تھا کہ پڑھائی مشکل ہو گئی ہے اس لیے وہ اپنی فرینڈز کے ساتھ ملکر پڑھتی ہیں۔ اور شاید یہ کسی حد تک ٹھیک بات بھی ہے کہ مڈل کلاسز کے بعد پڑھائی مشکل ہو جاتی ہے۔ 
چند سوالات جو آپ کے ذہنوں میں آنے چاہیے ہیں۔ اور ضروری بھی ہیں۔ وہ یہ کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ وہ دونوں سکول سے گھر آتے لیٹ ہونے لگ گئی تھیں؟
کیا انہیں کوئی مسئلہ تھا، یا وہ پڑھائی ہی کرتی تھی۔ یا کہیں ان کا کوئی اور چکر تو نہیں تھا۔ 
ان سب سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے قسط نمبر 2 کا انتظار کریں۔
قسط نمبر 2: 7نومبر 2019 کو اپ لوڈ کی جائے گی۔
 
(نوٹ) اس میں لکھے گئے تمام نام فرضی ہیں۔ اگر کسی کا نام اس سے ملتا جلتا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں ۔ یہ کہانی صرف ان افراد کے لیے ہے جو دوسروں کی عزتوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

About the author

admin

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment