Beauty Tips

Skin Whitening Beauty Tips and Tricks

beautymask
Written by Beauty Tipso

چند عادات آپکی خوبصورت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

عام طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر دوسری خاتون کے چہرے پر کیل ، مہاسے اور بدنما دانے نکلے ہوتے ہیں جو کہ ان کی شخصیت پر برا اثر تو ڈالتے ہی ڈالتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ کچھ بے جا اور شخصیت کو متاثر کرنے والے کالے داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ کیا کبھی ایسا سوچا ہے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے۔ یقینانہیں کیونکہ اتنا جاننے کی فرصت شاید نہ ملی ہو۔ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے اور ایسا کیوں ہوتا ہے۔

rabi-pirzada-leaked-video

جب بھی منہ پر یا جسم کے کسی بھی حصے پر دانے ، کیل مہاسے نمودار ہونے لگتے ہیں اس سے پہلے ہلکی خارش سی محسوس ہوتی ہے۔ جسے لیکر خواتین اپنے جسم پر خارش کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ یہ کیل مہاسے نکلنے سے تو ہر گز باز نہیں آتے مگر یہ خارش کرنا اور کھرچنا چہرے پر بدنما داغ کا مئوجب ضرور بنتا ہے۔ اگر آپ کو بھی دانے نکلنے والے ہیں یا دانے نکلے سے پہلے آپ کھرچنے سے باز نہیں آتے تو یقین جانیے یہ بہت ہی بری عادت ہے اور یہی عادت آپکی شخصیت پر بہت برا اثر ڈال رہی ہے۔

یہ تو رہی بات کہ چہرے کو کالا ہونے سے کیا بچایا جا سکتے۔ مگر ہمیں تو یہ جاننا ہے کہ کیسے ہم چہرے کو با رونق اور روشن بنا سکتے ہیں۔ تاکہ ہر کوئی دیکھ کہ ہماری تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور ہر جگہ پر ہم پر کشش اور دلچسپ نظر آئیں۔

چہرے کی خوبصورتی

شاید ہی کہ دنیا میں ایسی کوئی خاتون ہو جو خوبصورتی سے متاثر نہ ہوتی ہو اور خوبصورت ہونا نہ چاہتی ہو۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ شاید ہی کوئی عورت اس طرح سے اپنی کیئرکرتی ہو جیسے درکار ہوتی ہے۔ خواتین کی جلد نرم و ملام ہونے کے وجہ سے فورا داغ دار ہو جاتی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ ضروری کیجئے کہ آپکے چہرے پر کسی قسم کا کوئی دبہ یا نشان نہ پڑنے پائے۔ اور خاص کر کھرچنے کا کام تو بالکل بھی نہ کیجئے۔ کیونکہ یہ آپکے چہرے کو بدنما بنا دیتا ہے۔ 

خوبصورتی کے لیے گھریلو ٹوٹکے

skin-whitening-tips-at-homeسب سے پہلے تو یہ اہم ہے کہ کیا آپ خوبصورت ہونا چاہتی ہیں؟ اس سوال کا جواب نیچے کمنٹ میں ضرور دیجئے گا۔ آپکی رائے ہمارے لیے بہت معانی رکھتی ہے۔ اگر آپ خوبصورت ہونا چاہتی ہیں تو آج سے مارکیٹ سے کریمیں خریدنا چھوڑ دیں۔ کیونکہ یہ کریمیں آپکی جلد کو بدنما بنا رہی ہیں اور آپکی جلد پر گہرے برے اثرات چھوڑ رہی ہیں۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ ایسی کوئی بھی کریم نہیں ہے جس میں کیمیکل استعمال نہ ہوتا ہو۔ اور ایسا کوئی کیمیکل نہیں ہے جو جلد کے لیے منفی اثرات نہ رکھتا ہو۔ ہم سب روزانہ یہ سنتے تو ضرور ہیں کہ کیمیکلز نے ہماری زندگیوں کو تباہ کر رکھا ہوا ہے۔ مگر یہ بھی بڑی عجیب بات ہے کہ ہم بنا کچھ دیکھے بنا کچھ جانے اپنی زندگی میں کیمیکلز کی بھرمار کیے ہوئے ہیں۔ خواتین تو اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے نہ جانے کون کونسی کریمیں استعمال کرتی ہیں۔ اور یہی کریمیں چند عرصے کے بعد ان کی جلد کو تباہ و برباد کردیتی ہیں۔

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ خوبصورت نظر آئیں تو مہنگے صابن اور کریموں سے جان چھوڑوائیں اور صابن کی جگہ پر بیسن کا استعمال کریں اور جب بھی منہ دھویں بیسن سے دھوئیں۔ اس سے نہ تو آپ کے چہرے پر کیل مہاسے نکلیں گے اور نہ ہی آپ کا چہرہ کبھی کالا ہوگا۔ بلکہ بیسن آپ کے چہرے کی جلد کو زندہ کرے گا اور آپ کے چہرے کو روشن اور خوشکل کر دے گا۔ 

مہنگی اور جلد کو تباہ کر دینے والی کریمیں استعمال کرنے کی بجائے رات کے وقت یا صبح سویرے خالص شہد کا استعمال کریں یہ آپ کی جلد میں نکھار پیدا کرے گا اور آپ کو خوبصورت ترین بنا دے گا۔ لمبے عرسے تک جلد کو خوبصورت اور پیارا بنانے کے لیے ان باتوں پر عمل کریں۔ چند دنوں میں آپ کو رزلٹس نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ 

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment