بیوٹی ٹپس

Remove Blackheads at Home Permanently

remove-acne
Written by Beauty Tipso

بلیک ہیڈز سے نجات کا آسان اور آزمودہ ٹوٹکے

بلیک ہیڈز ایسا مئسلہ ہے جس سے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی اکثریت متاثر ہوتی ہے۔ اور شاید یہ اتنا بڑا مسئلہ بن جاتا ہے ان کے لیے کہ وہ چہرہ دیکھانے کے قابل نہیں سمجھتی خود کو اور اکثر خواتین ایسا کرتی ہیں صرف اس وجہ سے کہ ان کے چہرے پر بلیک ہیڈز ہوتے ہیں۔ خواتین کے لیے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ بلیک ہیڈز کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

بلیک ہیڈز دراصل جلد کے نیچے پائے جانے والے غدود کے ضرورت سے زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ غدود چکنائی سے بھرپور مادہ خارج کرتے ہیں جس سے جلد کے مسام سخت اور موٹے ہو جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہی چکنائی ان مساموں کے دہانے پر جمع ہوکر سخت ہو جاتی ہے۔ اور بعد ازاں یہ چکنائی کالی ہو جاتی ہے ان بلیک ہیڈز کی اگر ابتدائی سطح پر احتیاط نہ کی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایکنی کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ جو جلد پر داغ دھبوں کا باعث بنتا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ان پر قابو پانا زیادہ آسان ہے۔

بلیک ہیڈزر اور ایکنی سے بچنے کا آسان طریقہ

reshape face beauty

اس مقصد کے لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ جلدی کلینزنگ کو اپنا معمول بالیں۔ اس حوالے سے بعض خواتین دن میں متعدد بار صابن سے منہ دھوتی ہیں حالانکہ ایسا کرنا الٹا جلد کیلیے باعث نقصان ہوتا ہے کیونکہ صابن سے منہ دھونے کی صورت میں جلد کی تیزابی سطح سخت متاثر ہوتی ہے۔ دن بھر میں چار سے پانچ بار چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے اس کے علاوہ جلد میں تیزابی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سرکہ لے کر اس میں ایک لیموں کا عرق نچوڑ لیں۔ اب روئی کے پھائے کی مدد سے اسے چہرے پر موجود ٹی زون لگائیں۔ اس مقصد کے لیے ٹی زون یعنی ماتھا، ناک اور ٹھوڑی کے حصوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور اس کے بعد اوپر یہ مرکب لگائیں۔ بلیک ہیڈز کا صفایا ہو جائے گا۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment