بیوٹی ٹپس

Natural Beauty Tips for Skin Whitening

skin-whitening-tips-at-home
Written by Beauty Tipso

رنگ گورا کرنے کا طریقہ

پودینے کی پتیاں لیکر انہیں ابال کر ان کا پانی ٹھنڈا کرکے نہار منہ استعمال کریں۔ اس سے آپ کا رنگ گورا اور سفید ہو جائے گا۔ جبکہ آپکی جلد بھی نرم، ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی۔ خواتین کے لیے یہ ٹوٹکہ بہت اہم اور بہترین ہے۔

گاجر کھانے سے اس کا جوس پینے سے رنگ سرخ و سفید ہوتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی مشاہدہ کیا ہو کہ عام طور پر گاجر کھانے والے افراد سرخ اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔

کسی برتن میں پانی ابال لیں۔ پھر اس کی بھاپ اپنے چہرے پر لیں۔ اس سے چہرے کے مسام بھی کھلتے ہیں۔ چہرہ صاف وشفاف اور رنگ گورا ہوتا ہے۔

لیموں کا رس چہرے پر ملنے سے بھی رنگ گورا ہوتا ہے۔

beauty tips for lips

سانولی رنگت کے لیے بہترین ٹوٹکے

چنے کی دال بھگو کر پیس لیں۔ اس کو دودھ میں حل کرکے لیپ سابنالیں۔ اور پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر لگالیں پھر تازہ پانی سے دھو لیں۔ روزانہ اسے چہرے پر لگائیں۔ کچھ دن میں چہرہ صاف ستھرا ہو جائے گا۔

سرسوں کی کھل میں سنگترے اور لیموں کے چھلکے ملا کر ابٹن بنالیں۔ روزانہ چہرے پر لگائیں۔ سانولا پن دور ہو جائے گا۔

بادم، ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کریں۔ پھر یہ ماسک چہرے پر لگالیں۔ بیس منٹ بعد دھو لیں چند دن میں فرق صاف ظاہر ہونے لگے گا۔

جلدکی صفائی کے لیے ایک ابٹن

جلد کی صفائی کے لیے ایک مفید اور آزمودہ ابٹن

چنبیلی کی کلی ایک کپ

بیسن ایک کپ

ہلدی پسی ہوئی دو بڑے چمچے

دار چینی پسی ہوئی ایک چمچ

ترکیب:

ان سب اجزاء کو ملا لیں، ابایک پیالے میں اس مکسچر کا ایک بڑا چمچ لیں اور اس میں چند قطرے لیموں اور پانی ملاکر استعمال کرین۔ چند دن کے استعمال کے بعد آپ کا رنگ گورا اور جلد خوبصورت اور دلکش ہو جائے گی۔

beauty tips for girls

جلد کی حفاظت کے گھریلو نسخے

خواتین اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے پارلر کا رخ کرتی ہیں مگر اکثر اوقات وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ پارلر جانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جس سے خواتین کی خوبصورتی مانند پڑجاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ گھریلو نسخے سے اپنی خوبصورتی بڑھا سکتی ہیں۔ بس تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ خشک جلد کے لیے زیتون کا تیل، عرق گلاب اور لیموں کا عرق ملالیں۔ اب اس مکسچر کو استعمال کریں۔ آپ کی جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

ملتانی مٹی، گلاب کا عرق، ہلدی، کھیرے اور لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔ اور چہرہ بارونق ہو جائے گا۔ہلدی اور چندن پیس کر ابٹن بنالیں۔ اب اس ابٹن کو پورے جسم پر لگا لیں ۔ اس سے پورے جسم سے بدبو دور ہو جائے گی اور جسم کی رنگ کھل اٹھے گی۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

2 Comments

  • I simply want to mention I am beginner to blogging and site-building and really loved your page. More than likely I’m going to bookmark your blog . You certainly come with remarkable writings. Appreciate it for sharing your website page.

  • Thanks so much for giving everyone an extremely special opportunity to read articles and blog posts from this site. It is always so awesome plus full of a good time for me and my office acquaintances to visit your blog the equivalent of thrice in one week to read the fresh guides you have. And definitely, I’m just usually fascinated for the staggering creative ideas you give. Selected two ideas in this post are particularly the simplest we have ever had.

Leave a Comment