بیوٹی ٹپس

Natural Beauty Tips and Tricks For Women

beauty tips for girls
Written by Beauty Tipso

جلد کو تروتازہ رکھنے کا طریقہ

ہر مرد و خاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اسکی سکن تروتازہ رہے اور ہمیشہ وہ خوبصورت اور دلکش نظر ائے۔ شاید ہی کہ دنیا میں کوئی ایسی لڑکی موجود ہو جو خوبصورت نہ ہونا چاہتی ہو۔ چاہے وہ امیر ہو یا غریب مگر اپنے لیول پر ہر ممکن خوبصورتی کے لیے کوششیں ضرور کرتی ہے۔ زندگی بھی بڑی عجیب چیز ہے صرف کسی چیز کی خواہش کرنے سے کچھ حاسل نہیں ہوتا۔ کچھ خواتین صرف ایسا سوچتی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور بار بار اس بات کے لیے پلاننگ کرتی ہیں۔ مگر نا جانے وہ وقت کب آئے گا جب وہ اپنے چہرے اور جسم کا خیال رکھیں گی۔ کیا ایسا آپ بھی کرتی ہیں کہ بار بار ایسا سوچتی تو ہیں کہ اب کی بار میں ایسا کروں گی ویسا کروں گی؟

اگر ایسا سوچتی ہیں اور اس پر عمل پیرا نہیں ہو پار رہیں تو کمنٹس میں بتائیے گا ضرور کیوں کہ ہم آپ کو ایسا اہم اور بہترین طریقہ بتائیں گے جو آپ کی زندگی کو بدل کہ رکھ دے گا۔

اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے چند اہم ٹوٹکے

beauty tips for girls

ہر لڑکی/خاتون کی جلد دوسری لڑکی/خاتون سے مختلف ہے۔ دنیا میں شاید ہی کہ کوئی ایسی جلد وہ جو دوسرے سے ملتی ہو۔ لہذا ایسی کوئی کریم استعمال نہ کریں جس سے کسی دوسرے کو فائدہ ہوا ہو۔ کیونکہ نہ تو آپ کو یہ علم ہے کہ اسکی جلد کسطرح کی ہے اور اس کی روٹین کیا ہے؟ مگر بیوٹی ٹپس آپ کے لیے لایا ہے ایسے ٹوٹکے جو ہر طرح کی جلد کے لیے مفید ہیں۔

یہ چند عادات آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ آپ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، آپکو بہترین بنا سکتے ہیں اور آپکو دلکش اور پرکشش بنا سکتے ہیں۔

1۔ صبح سویرے خالی پیٹ ایک گلاس پانی میں 1چمچ شہد ڈال کر پئیں۔

2۔ صابن بالکل استعمال نہ کریں۔

3۔ سب سے پہلے اپنے چہرے پر نیم گرم پانی اور فیس واش کے مکسچر سے مساج کریں۔

4۔ اب ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

5۔ اپنا تولیہ الگ رکھیں، کسی کا تولیہ استعمال نہ کریں۔

6۔ میک اپ اتارنے کے بعد چہرے کو اچھی طرح صاف کریں۔

7۔ بیس یا کریم اپنی جلد کے مطابق استعمال کریں۔

8۔ ایسی کوئی کریم نہ استعمال کریں جو آپ کی جلد خراب کرتی ہو۔

9۔ دن میں دو دفعہ منہ ضرور دھوئیں۔

10۔ میک اپ اتارنے کے بعد ہمیشہ کلینزنگ کریں۔

کلینزنگ کا بہترین طریقہ

improve beauty naturally

یوں تو نہ جانے مارکیٹ میں کیا کیا دستیاب ہے جس سے کلینزنگ کی جا سکے۔ مگر ایسی کوئی بھی پراڈکٹ استعمال نہ کریں جس سے آپ کے چہرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔ یہ جان لیجئے کہ دنیا میں ایسی کوئی کریم نہیں ہے جسکے جلد پر نقصانات نہ ہو۔ ایسی حوالے سے ہم آپ کو دیسی اور مئوجب طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو صرف کلینزنگ کے طور پر ہی کام نہیں کرتا بلکہ آپ کے چہرے کو پرکشش اور پررونق بھی بنا دیتا ہے۔

کلینزنگ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹھنڈے دودھ سے روئی کی مدد سیپورا چہرہ صاف کریں اور اسکے بعد دو کھانے کے چمچ عرف گلاب ، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دہی ملا کے مکسچر بنالیں۔ یہ مکسچر 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگالیں پھر دھو لیں۔

اگر آپ یہ روٹین بنالیں تو آپ کی جلد تروتازہ رہے گی۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

2 Comments

  • I simply want to tell you that I’m new to blogging and really loved your website. Almost certainly I’m planning to bookmark your blog . You definitely come with good articles. Appreciate it for sharing with us your web site.

Leave a Comment