Beauty Tips Health Care

Mind of Female/Male

beauty-health-female-male
Written by admin

عورت کا ذہن زیادہ تیز ہوتا ہے یا مرد کا

عورت کا ذہن تیز ہوتا ہے یا کہ مرد کا یہ جاننے کے لیے ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہو گا  کہ عور ت اور مرد کے درمیان ذہنی حالت اور جسمانی بناوٹ کا بنیادی فرق کیا ہے؟

عورت اور مرد کے درمیان جسمانی اور ذہنی فرق کی بات تو بہت پرانی ہے ۔ لیکن ادھر اس بارے میں ایک نئی حقیقت پر روشنی پڑی ہے ابھی حال ہی تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ان دونوں میں ذہنی یا نفسیاتی مذاق کے فرق کی وجہ صرف اتنی ہے کہ شروع ہی سے لڑکیوں کو گھر بار و بال بچوں کی پرورش اور تربیت اور کھانا وغیرہ بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے اور انہیں یہ ذہن نشین کریا جاتا ہے کہ وہ عورتیں ہیں اور برعکس اس کے لڑکوں کو مردانہ تعلیم دی جاتی ہے لیکن سائنسی تجربوں کی کسوٹی پر یہ ظاہر ہوا ہے کہ دونوں کے جسم اور دماغ کی بناوٹ میں ہی بنیادی فرق پایا جاتا ہے۔

جدید سائنسی سروے اور تجربوں سے ظاہر ہے کہ جن اربوں خلیوں سے عورت کے جسم کی تخلیق ہوتی ہے وہ مرد کے جسم کے خلیوں سے سراسر مختلف ہوتے ہیں یہ فرق اتنا گہرا ہوتا ہے کہ اگر عورت اور مرد کے خلیوں کو خوردبین کے ذریعہ ردیکھا جائے تو دونوں سے الگ الگ پہچانے جا سکتے ہیں ۔ ادھر سائنس دانوں نے واضح طور پر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ عورت کا دماغ کیمیائی طور پر مرد کے دماغ سے مختلف ہوتا ہے۔

 

Health Tips and Beauty Tips” Follow us on Facebook

About the author

admin

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment