Beauty Tips Health Care

Young all the time with Beauty & Health

beauty-fitness
Written by admin

تندرستی ۔ جوانی کی پہلی شرط

جوانی اور خوبصورتی دو ایسی چیزیں ہیں جن پر ہر کسی کو کافی توہ دینی چاہیے اپنے بالوں کی سیاہی ، اپنی  آنکھوں کی چمک اور اپنے رنگ کا نکھا برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہنا  ضروری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اچھی صحت کا ہونا ضروری ہے کیوں کہ اچھی صحت ہی زندگی میں جوش و ولولہ پیدا کرتی ہے اور قوت مدافعٹ کی بنیدا بھی اسی پر ہوتی ہے۔

اچھٰی صحت کے معنی صرف یہ نہیں کہ انسان کو کوئی بیماری نہ ہو، بلکہ اچھی صھت زندگی کی ایک پر کشش صفت ہے اچھی صحت کا اظہار چمک دار بولوں صاف جلد اور چمکیلی آنکھوں سے ہوتا ہے۔

صحت اور خوبصورتی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کافی آرام اچھی قسم کی خوراک ورزش  ، تازہ ہوا اور زندگی کے تئیں ایک صحت مند موقف اور رویہ اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں یہ کہاوت بالکل درست ہے کہ دماغ اور جسم کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے اور چاق و چوبند ہونے کے احساس کے لیے پہلی ضرورت شخصیت کے پر کشش ہونے کی ہوتی ہے۔

آپ سب سے پہلے یہ معلوم کیجئے کہ آپ کا شمار کس قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے یا آپ کس قسم کے ہیں ۔ اس کے بعد اپنا جائزہ لیجئے اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کی کوشش کیجئے۔ کہ جوانی قائم رکھنے اور خوبصورت بننے کی تعلیم حاصل کرنا انتہائی دلچسپ شغل ہے لیکن جوانی اور خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے آپ کو سخت محنت کرنی پڑے گی اور سست بننے سے آپ کو کوئی مدد نہ ملے گی۔

بے عیب لوگ وہ ہوتے ہیں جو ڈسپلن کی پابندی کرین اور اچھی طرح سے تیار کردہ سادہ سے پروگرام سختی سے عمل پیراہوں ایسے لوگ اپنے چہرہ مہرہ کا خیال رکھتے وقت پر سوتے ہیں اور وقت ہی پر سو کر اٹھتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اور صحٰح قسم کی خوراک استعمال کرتے ہیں ان معلومات پر عمل کرنے والے ہی طویل عرصہ تک اپنی خوبصورتی اور صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

 

Health Tips and Beauty Tips” Follow us on Facebook

About the author

admin

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment