Beauty Tips بیوٹی ٹپس

Improve Beauty with Homemade Natural Beauty Tips and Tricks

skin-whitening-tips-at-home
Written by Beauty Tipso

حسن کے جولے بکھیرنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیے گا۔

آنکھیں کا حسن جادو کر دیتا ہے

یوں تو خوبصورتی کو ماپنا ممکن نہیں ہے۔ مگر چند الفاظ میں اگر خوبصورتی کو بیان کرنے کا موقع ملے تو انسان اس کا آغاز ہمیشہ سے ہی آنکھوں کے حسن سے کرتا آیا ہے۔ شاید یہ کوئی روائیت چلی آرہی ہے جسے ہم بھی جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ مگر جو بھی ہے یہ تو طے ہے کہ آنکھیں انسان کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ مردوں کی نسبت خواتین خوبصورتی کے جلوے بکھرتی نظر آتی ہیں۔ اور سب سے زیادہ وقت بھی خوبصورتی کے لیے وہی لگاتی ہیں۔ 
اگر آپ نے کبھی بغور مشاہدہ کیا ہو تو معلوم پڑا ہو گا کہ خواتین کتنے ناز و نخرے کے ساتھ اپنی پلکوں کو سنوارتی ہیں اور کیسے دلکش انداز سے اپنی آنکھوں کو بناتی ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ پلکیں اور آنکھیں خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں اور یہ کردار اہم بھی ہے۔ اسے کے حوالےسے ہم لائے ہیں آپ کے لیے خوبصورتی کے آزمودہ ٹوٹکے
skin-whitening-tips-at-home

پلکوں کو مضبوط اور منفرد بنائیں

اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین کی پلکیں بہت کمزور ہوتی ہیں اور اس کے لیے وہ مختلف ادویات اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں۔ پھر بھی اکثر خواتین اپنی پلکیں مضبوط اور بہتر بنانے میں ناممکن رہتی ہیں۔ اسی حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ اپنی پلکوں کی حفاظت کر سکتی ہیں اور کیسے انہیں بہتر بنا سکتی ہیں۔ 

پلکوں پر زیتون کا جادو

hair-growth-with-beauty-tips

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپکی پلکیں ، خوبصورت، دلکش اور حسین ہوں تو اپنی پلکوں پر زیتون کا تیل لگائیں اس سے آپکی پلکیں مضبوط اور گھنی ہوں گی۔ 
کیا آپ جانتی ہیں، جن کی پلکیں کمزور ہوتی ہیں انہیں نیند بہت کم آتی ہے؟ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے ضرور دیجئے گا۔

مسکارا اور خواتین

یوں تو شاید مسکارا خواتین کی جان ہوتا ہے۔ مگر یہ جاننا بہت اہم ہے کہ جب بھی آپ مسکارا استعمال کریں تو اچھی کوالٹی کا مسکارا ہی استعمال کریں جو آپ کو فائدہ پہنچائے جبکہ لوکل اور عام مسکارا نقصان کا موجب بنتا ہے۔
دیر تک میک اپ کے لگے رہنے کے اثرات
اکثر خواتین صبح سے لیکر میک اپ لگائے رکھتی ہیں اور رات سوتے وقت بھی کوئی خاص خیال نہیں رکھتیں اور نہ ہی اسے صاف کرتی ہیں۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کے آپ کا ایسا کرنا آپ کی جلدی کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ آپ کی زندگی خطرے میں ہوتی ہے جہاں آکسیجن نہ ہو۔ کیوںکہ میک اپ سے جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں یعنی کہ ہوا کا نظام مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے۔ لہذا اپنی جلد کو صاف ضرور کریں میک اپ کے بعد ۔

زائد المعیاد پراڈکٹس کا استعمال

beauty-tips-importance
کبھی سنا ہے کہ فلاں شخص مرنے کے بعد بھی زندہ گھوم پھر رہا ہے؟ یقینا نہیں اور شاید ایسا ممکن بھی نہیں ہے۔ ویسے ہی جب آپ زائد المعیاد پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں تو آپکی جلد کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ جس سے چہرے کی رنگت پیلی پڑھ جانا، کیل مہاسوں کا نکل آنا اور مخلتف اقسام کی بیماریوں کا خدشہ رہتا ہے۔ اس طرح کی تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے زائد المعیاد ادویات یا کریموں کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
جب کبھی بھی کوئی بھی کریم یا دوائی خریدیں تو سب سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ کہیں وہ زائدالمعیاد تو نہیں ہے۔ اگر زائدالمعیاد ہو تو نہ صرف اسے بتائیں بلکہ متعلقہ اتھارٹیز کو بھی انفارم کریں۔ نہ جانے آپ جیسے کتنے اور لوگ بھی اپنی خوبصورتی کے چکر میں پہلے سے گئی گزری جلد نہ بنا بھٹیں۔

بلیک ہیڈز کو بھگانے کا آسان نسخہ

اکثر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کے چہرے پر بلیک ہیڈز بن گئے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی اس طرح کی کوئی بیماری یا کوئی پریشانی ہے تو گھبرائیے مت بیوٹی ٹپس آپ کے لیے شاندار بیوٹی ٹپ لایا ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ انڈے کی سفیدی کو چہرے پر لگائیں اور یہ عمل کچھ دن تک جاری رہیں۔ انڈے کی سفیدی آپکی جلد کو ٹائیٹ کرتی ہے اور اس کی صفائی بھی کرتی ہے۔ انڈے کی سفیدی کے استعمال سے کچھ ہی دنوں میں آپ کے چہرے پر نکھار آجائے گا۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

1 Comment

Leave a Comment