بیوٹی ٹپس

بڑھتی ہوئی عمر کے جسمانی و ذہنی اثر سے بچنا چاہتے ہیں ؟

beauty-tips-for-professional-girls
Written by Beauty Tipso

سگریٹ اور تمباکو وغیرہ کا استعمال بھول جائیں۔

اس زمانہ میں ان چیزوں کو بالکل ہی ترک کر دینے کی ہر ایک سے امید رکھنا بے سود ہے۔ لیکن اتنا تو آپ کر ہی سکتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ یہ آپ کے مالک نہیں، آپ ان پر حاوی رہیں ہر چیز کو تھوڑی مقدار میں لیں۔ جتنا کم سے کم ہو سکے۔ نہ صرف اس سے آپ کی صھت اچھی رہے گی بلکہ آپ کی جیب بھی اتنی خالی نہیں رہے گی۔ جتنی اب رہتی ہے۔ اور گھر کے بچوں کو گھی دودھ سے محروم کرکے آپ کا سگریٹ اور تمباکو وغیرہ کا استعمال کرنا تو ایک طرح سے بے انصافی ہے دونوں میں توازن برقرار رہے تو بڑا اچھا ہے۔

ایسا کاروبار منتخب کیجئے جس میں آپ کو مسرت ہو۔

وہ کام کرنے سے جس میں آپ کا دل نہ لگے کوئی فائدہ نہیں، خواہ اس میں آپ کی اچھی آمدن ہو۔ لیکن آپ کا دل دکھی رہے تو زندگی بے کار ہو جاتی ہے۔ جس کام میں آپ کی دلچسپی ہو، اس میں اگر نصف آمدنی ہو، تب بھی وہ اچھا ہے لیکن سب کو اس طرح اپنا کام منتخب کرنے کی خوش قسمتی حاصل نہیں ہوتی اور حالات کی بناہ پر وہ کام کرنا پڑتا ہے۔ جس سے آپ کو نصرت ہو۔ اگر آپ اسے بہت کوشش کرنے کے بعد بھی نہ بدل سکیں تو جس کام میں آپ کی دلچسپی ہو اسے آپ اپنی ہابی بنا سکتے ہیں۔ جیسے آپ کا دل کرتا ہے مضمون نگار بننے کو ، لیکن آپ کو کرنی پڑے دوکانداری، دکان سے جو فرصت ملے اسے لکھنے پڑھنے میں لگائیے۔ اس سے آپ کا دل خوش رہے گا اور موقع آنے پر شاید آپ اپنے دل کے مطابق کام کو پورا وقت دے سکیں۔ صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر قسمت کو کوستے رہنے سے اور آہیں بھرنے سے کہ کاش میں ایڈیٹر ہوتا یا فلم ایکٹر ہوتا کوئی فائدہ نہٰن۔ اپنے خالی وقت میں لکھنے کی کوشش کیجئے۔ ادبی مجلسوں میں جائیے فلم ایکٹنگ نہ سہی، مقامی ڈراموں میں ہی حصہ لیجئے۔

طویل رخصت منائیے

چھٹیاں کسی دوسرے مقام پر جا کر گزارئیے اس سے آپ کے دماغ کی وسعت ہوگی اور زندگی میں جوش اور ولولہ پیدا ہو گا۔ ایک ہی کام کرتے رہنے سے دل و دماغ پر جو اداسی چھا جاتی ہے۔ وہ دور ہو جائے گی۔ اور واپس آکر اپنا کام آپ اچھی طرح کر سکیں گے۔

کچھ سوشل خدمت کا کام کیجئے۔

سونا، کھانا، کمانا، کھلینا۔۔۔ یہ تو زندگی کے ساتھ چلتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کروڑ پتی بھی بن جائیں تب بھی آپ کو اس طرح کی زندگی سے حقیقی سکون و قرار نصیب نہیں ہو گا۔ آپ کو اپنی زندگی بے معنی سی لگے گی اس کے لیے ضروری ہے کہ کچھ عوام کی خدمت، اچھے شہریوں کے کام بھی کیے جائیں۔ سب جگہ بے غرض اور بے لوث ورکروں کی ضرورت ہے ارو اگر آپ عہدوں کی ہوس اور دکھاوے کے چکر میں نہ پڑیں تو ہر جگہ آپ کا استقبال ہوگا۔ زندگی کے آخری ایام میں آپ اس کام پر فخر کرسکیں گے اور صبر وسکون سے وقت پورا کر سکیں گے۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

15 Comments

Leave a Comment