Beauty Tips Health Care

Benefits of Aloe Vera

aloe-vera-benefits
Written by Beauty Tipso

ایلوویرا کا جادو

ایلوویرا ، گھیکورا یا کنوار گندل ایک ایسا پودا ہے جو اپنے اندر بے شمار طبہ فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے۔ یورپ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے گودے میں بے شمار طبی خواص پائے جاتے ہیں۔ یہ جلدی امراض ، معدے کی خرابی دانت کا درد ، بال جھڑنے یا سرکی خشکی جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ، آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے فوائد کے پیش نظر آج کل غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کاسمیٹکس سازی میں بھی اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

جگر اور تلی کی بیماریوں میں اس کے گودے کو بہت ہی شفا بخش تصور کیا جاتا ہے۔ یہ متعدد غدودوں کو فعال بنانے میں بھی معاون ہے ایک پتے کا گودا کالے نمک اور ادرک کے ساتھ روزانہ صبح دس دن تک استعمال کرنا جگر کی خرابی کے لیے مفید ہے۔

نزلہ زکام اور کھانسی میں بھونے ہوئے پتوں کا جوس شہد کے ساتھ لینا بہترین ہے۔

گھیکوار یا ایلوویرا کمر درد اور جوڑوں کے درد میں افاقہ دیتی ہے۔ اس کے مئوثر علاج کے لیے روزانہ ایک پتنے کا گودا کھانا مفید ہے۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment