Beauty Tips Beauty Tips 2020 Exercise Health Care Sensitive Skin Skin Care

Causes of obesity in women

beautytips
Written by admin

خواتین میں موٹاپے کی وجوہات

موٹاپا انسانی جسم میں فالتو چربی کے اکٹھے ہوکر جسم کو بدنما کردینے کا نام ہے۔ موٹاپا بذات خود تو بیماری نہیں ہوتا مگر یہ کسی بیماری کے نتیجے میں ہو سکتا ہے۔ اور اسکی وجہ سے کافی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔ موٹاپے کا تعلق صرف اور صرف کھانے پینے سے نہیں بلکہ اسکی دیگر پوشیدہ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ ہمارے ہاں اگر کسی اضافی وزن کی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے۔ کہ اسکی خوراک زیادہ اور کام کم ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں جو کھاتی کم ہیں مگر پھر بھی ان کا وزن بڑھتا جاتا ہے۔

موٹاپے کی عمومی وجوہات

موٹاپے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ پائی جانے والی خوراک کی بے اعتدالی ہے۔ مگر خواتین میں سب سے بڑی وجہ ہارمونز کی بے قاعدگی ہوتی ہے۔ کاربونیٹڈ مشربات کا بے تحاشہ استعمال جسم کو بھاری کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ چکنائی والی اشیاء بھی موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔ موٹاپے کا ایک بڑا سبب جسم میں پانی کی مقدار کا کم ہونا بھی ہے۔ وزن بڑھنے کی مزید چند وجوہات پر بھی نظر ڈالتے ہیں۔

توانائی میں وزن کی کمی

beauty-tips-for-health

اس سے مراد یہ ہے کہ جسم میں داخل ہونے والی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی توانائی میں توازن نہیں ہے۔ جسم میں داخل ہونے والی توانائی وہ ہوتی ہے۔ جو ہم غذا اور پانی سے حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ باہر نکلنے والی توانائی وہ ہوتی ہے۔ جسے ہم اپنے روزمرہ کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ جس میں سانس لینا ، ہضم کرنا اور جسمانی طور پر فعال رہنا شامل ہے۔ اگر جسم میں جانے اور باہر نکلنے والی توانائی برابر ہوگی۔ تو آپ کا وزن انتا ہی رہے گا جتنا کہ ہے۔ اگر باہر نکلنے والی توانائی اندر جانے والی توانائی سے زیادہ ہوگی تو آپ کا وزن گھٹنا شروع ہو جائے گا۔

ماحول

جس ماحول میں آپ زندگی گزار رہے ہیں اس کا آپ کے وزن پر گہرا اثر پڑھتا ہے۔ جن جگہوں پر تازہ اور صاف ستھری غذا مہیا نہیں ہوتی یا زیادہ تیل کھانے والے کھانے کا رواج ہوتا ہے۔ وہاں اکثر لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔

ادویات

Saffran-for-skin-glow

بعض ادویات کے استعمال سے انسان موٹا ہو جاتا ہے۔ جیسے اینٹی ڈپرنسٹ یا سٹریس دور کرنے کی ادویات عموما وزن بڑھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھوک بڑھانے والی دوائوں سے بھی وزن بڑھتا ہے۔

مناسب نیند نہ لینا

sleep-well

بہت سی خواتین مناسب نیند نہ لینے کی وجہ سے بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آپ کی نیند کا محض ایک گھنٹا کم ہونے کیوجہ سے جسم میں لیپئن اور گریلین کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ یہ بھوک کی شدت میں اضافے کا محرک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کم سونے والے افراد عام طور پر ایسی غذائیں لینے لگتے ہیں۔ جن میں کیلویز یا کیلشیم زیادہ ہو۔ جسم میں لیپٹن اور گریلن کا حد سے زیادہ بڑھ جانا بھوک کو بڑھا دیتا ہے جو اکثر موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

ہامونل بے توازنی

secret-of-thick-hair

عورت اپنی زندگی میں مختلف مراحل سے گزرتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہامونز میں بے قاعدگی آجاتی ہے۔ عورت کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہارمونل عدم توازن موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

تھائیرائیڈ

تھائیرائیڈ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ خواتین میں تھائیرائیڈ کا بڑھنا وزن میں اضافے کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہو یا اس مرض کی علامات ظاہر ہوں تو اس مسئلے کا ٹیسٹ لازما کروائیں تاکہ صحت سے بھرپور زندگی جی سکیں۔

پیدائش اور اس میں وقفہ

breast-enlargement

بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی اکثریت موٹاپے کا شکار اور کچھ خواتین دبلی ہو جاتی جاتی ہیں اسی طرح بچوں کی مسلسل پیدائش یا ان میں وقفے کے لیے لی جانے والی ادویات بھی بعض اوقات دبلے پن ، کمزوری ، وزن میں اضافے اور دیگر مسائل کا سبب بنتی ہیں۔

About the author

admin

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment