Health Care

Breast Cancer Care

breast-beauty
Written by admin

چھاتی کا سرطان اور اس سے بچائو
ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگ ایک دوسرے کو آگاہ کریں اور علم شیئر کریں اسی میں ہمارا بھلا ہے اور ایک دوسرے کو عزت دینے اور ترقی دینے کا عمل ہے۔ اس مضموں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ کینسر ایک عام اور مہلک بیماری نہ جانے کہاں سے آئی ہے اور روز بروز پھیلتی جا رہی ہے۔
ایک ریسرچ کے مطابق دنیا میں زیادہ تر لوگ دل کے امراض میں مبتلا ہیں اور دوسرے نمبر پر کینسر ہے۔ چھاتی کا سرطان پورے ایشیا کی نسبت پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد خواتین چھاتی کے کینسر سے متاثر ہیں اور یہ کافی بڑی تعداد ہے اس کے لیے ہمیں لوگوں کو اس مرض سے بچائو کے لیے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ اس مرض میں مزید عورتیں مبتلا نہ ہوں۔ اس لیے اس کو ہر پلیٹ فارم پر بتایا جائے، ڈاکٹرز، میڈیا اور این جی اوز کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں ہر نویں لڑکی میں ایک چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے۔ اس سے جوان لڑکیاں اور ادھیڑ عمر دونوں ہی متاثر ہوتی ہیں۔
ہر سال چھاتی کے کینسر سے پچاس ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ اگر اس کی وقت پر تشخیص ہو جائے تو علاج بھی ممکن ہے اور اتنی بڑی تعداد جو اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہو جاتی ہے ان کو بچایا جا سکتا ہے۔ اس لئے اگر خواتین کو وقت پر معلوم ہو جائے کہ ان کو چھاتی کا سرطان ہے تو ان کی چھاتی کاٹے بغیر علاج ممکن ہے ۔ اس کے لیے ہمیں خواتین میں چھاتی سے متعلق معلومات بتانا ہوں گی تا کہ وہ اپنے طور پر بھی اس کی تشخیص کر سکیں۔ جب کسی خاتوں کو چھاتی میں کوئی رسولی نما چیز محسوس ہو تو ان کو بروقت اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
جسم میں رسولی بنتی ہے جو سخت ہوتی ہے اور یہ وقت کے ساتھ اس میں بڑھوتری ہوتی جاتی ہے جس سے چھاتی بے ڈھول ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ عورت اپنا معائنہ خود کرتی رہے اور اگر کسی قسم کا شک ہو تو اس کے لیے چھاتی کا ایکسرے کروانا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کسی ماہر لیڈی ڈاکر سے مشورہ کیا جائے اور اس کا وقت پر علاج کروایا جائے تا کہ کسی بھی بڑی مشکل سے بچا جا سکے۔

ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ کسی کی ماں، بہن ، بہو ، بیٹی اس موذی مرض سے بچ سکے ۔

 

Follow us on Facebook

About the author

admin

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment