Beauty Tips بیوٹی ٹپس

خوبصورتی کے گھریلو ٹوٹکے

beautiful-look
Written by Beauty Tipso

خوبصورتی 

خوبصورتی حاصل کرنا شاید ہی کہ کسی کا خواب نہ ہو۔ جتنا بھی خوبصورت ہو انسان اسکی خواہش رہتی ہے کہ وہ اور بھی زیادہ خوبصورت نظر آئے۔ خوبصورت نظر آنے کے لیے مختلف اوقات میں مختلف لوگوں نے مختلف ٹوٹکے آزمائے ہیں۔ مگر اکثر لوگوں کو یہ فرصت نہیں ملتی کہ وہ پہلے یہ تو جان لیں کہ اصل میں خوبصورتی ہے کیا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ خوبصورتی کیا ہے؟ نیچے کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کریں۔ ہمیں آپکے جواب کا انتظار رہے گا۔

heroin-look

خوبصورتی ہے کیا؟

دراصل خوبصورتی کسی بھی انسان کا ظاہری اور باطنی طور پر منفرد اور جازب نظر ہونا ہے۔ اگر لوگ آپ کو دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہیں۔ آپ کو دیکھتے کبھی نہیں تھکتے تو یقین جانیں آپ خوبصورت ہیں۔ چہرے کی خوبصورت کا تعلق ؛ چہرے کے نقوش اور چہرے کا رونقیلا ہونا ہے۔ اگر آپ کا چہرہ مدہم پڑا ہو۔ یعنی کہ آپ اپنے چہرے کی کیئر نہ کرتے ہوں تو یقین جانے اس صورت میں جیسے بھی آپ کے چہرے کے نقوش ہوں آپ خوبصورت نظر نہیں آئیں گے۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ہمیں چہرے کی خوبصورتی کے لیے اپنے چہرے کی کیئر زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے۔

beauty-tips-for-girls-in-urdu 

جسم کی خوبصورتی

جسم کی خوبصورتی سے مراد صرف چہرہ نہیں ہے۔ بلکہ اس میں ساری کی ساری باڈی کا خوبصورت ہونا ہوتا ہے۔ اب باڈی کی خوبصورتی کیا ہے اگر آپ جانتے ہیں تو نیچے کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کرکے بتائیے۔

دراصل جسم کی خوبصورتی سے مراد جسم کی بناوٹ ہے۔ جس میں جسم کے ابھار خوبصورتی سے نظر آتے ہیں اور جسم میں کسی بھی قسم کا ڈھیلا پن نہیں ہوتا۔ آج کل اگر ہم دیکھیں تو اکثر خواتین کا جسم کم عمری میں ہی ڈھیلا ہو جاتا ہے۔ اسکی ہزاروں وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اکثر خواتین یہ پوچھتی ہیں کہ خوبصورت کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے تو جان لیجئے کہ بنا تفصیلات جانے اور یہ جانے کے آپکی روٹین کیا ہے۔ اگر کوئی بھی فرد آپکو کوئی بھی دوائی دیتا ہے تو وہ جاہل ہے۔ کیونکہ ہر انسان کو نہ تو ایک جیسی بیماری ہوتی ہے اور نہ ہی ایک جیسا علاج ہوتا ہے۔ لہذا جب کبھی بھی آپ کو کوئی بھی راہنمائی لینی ہو تو سب سے پہلے اپنی ساری تفصیلات سے آگاہ کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کے پہلے آپ خود سے اس ڈاکٹر یا حکیم سے مل لیں جو آپ کی راہنمائی کر رہا ہے۔

 

creams-destory-skinچند اہم اصول جو آپکی زندگی بدل دیں گے۔

اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ مصروف خواتین کے چہرے پر بدنما دانے اور مہاسے نکل آتے ہیں۔ آیا کہ یہ مسائل ان خواتین کے ساتھ بھی ہوتے ہیں جو مصروف نہیں ہوتیں مگر مصورف خواتین کے ساتھ یہ مسائل زیادہ طور پر رہتے ہیں۔ نہ جانے خواتین اس کے بارے میں کیا کیا سوچتی ہیں مگر یقین جانیں یہ سب کچھ صرف اور صرف ہماری اپنی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر ہم کسی چیز کی کیئر نہیں کریں گے تو ظاہری سی بات ہے کہ وہ چیز مرجہ جائے گی اور ایک دن وہ ختم ہو جائے گی۔ انسانی جلد بھی اسی طرح سے ہے اگر ہم اسکی وقت پر قدر اور کیئر نہیں کریں گے تو وہ عمر سے پہلے ہی ڈھل جائے گی اور بد نما ہو جائے گی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیں وقت پر اسکی کیئر کرنی چاہیے۔

چند عادات جو آپکی زندگی بدل سکتی ہیں

چند عادات ہی ہوتی ہیں جو ہمیں یا تو خوبصورت بنا دیتی ہیں یا پھر ہمیں بدنما بنا دیتی ہیں۔ اگر ہم ان اصولوں کو اپنائیں جو زندگی میں روشنی لاتے ہیں اور ہمیں خوبصورت بنا دیتے ہیں توو یقین جانیں کوئی نہیں ہے جو ہمیں خوبصورت بنانے سے روک سکے۔ چلیں اسکی مثال  آفس کے کسی کام سے اور ترقی سے لیتے ہیں۔ اگر کوئی لڑکی آفس میں کام کررہی ہے اور اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ اپنا ہر کام بھرپور طریقے سے سرانجام دیتی ہے اور اپنی تعلیم کے لیے بھی مکمل وقت دیتی ہے۔ نئی سے نئی چیزیں سیکھتی ہے۔ تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اس کی پروموشن نہ ہو؟ ہر گز نہیں کیونکہ یہ دنیا کا اصول ہے کہ جس نے بھی محنت کی ہے وہ کامیاب ہوا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کتنا کامیاب۔

اگر آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے وقت نکالیں تو یقین جانیں آپ لمبی عمر تک خوبصورت اور جازب نظر بھی رہیں گے۔ اس کے حصول کے لیے آپ اپنی زندگی کا ایک اصول بنا لیں ۔ کہنے میں بہت آسان لگتا ہے کہ زندگی کا اصول مگر سب سے مشکل کام اپنی زندگی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے اور باڈی کی روزانہ کیئر کریں تو ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ آپ خوبصورت نظر نہ آئیں۔ 

پہناوے کا بہترین انتخاب کریں۔ روزانہ ورزش کریں۔ معتدل اور انرجی سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔ کیمیائی مرکبات کا استعمال ترک کر دیں۔ چہرے پر بیرونی طور پر لوشن اور ادویات کو ملنے کی بجائے اپنے معدے کا خیال رکھیں۔ چند عادات اپنا لیں یہ آپکی زندگی کو بدل لیں گی۔

وقت پر سونا؛ چاہے جو بھی کام ہو رات کو زیادہ دیر تک نہ جاگیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ پانی آپکے چہرے کی رونق کو بحال رکھے گا

کیمیائی مرکبات سے دور رہیں۔ کریموں اور لوشنز کے استعمال سے دور رہیں۔

خوبصورتی کے نیچرل ٹوٹکے آزمائیں۔ (تٖفصیلات کے لیے ہمارے آرٹیکلز سے استفادہ کریں)۔

چہرے پر کیل مہاسے نکلنے سے پہلے خارش ہر گز نہ کریں۔ ا س سے چہرے پر برائون داغ بن جاتے ہیں۔

About the author

Beauty Tipso

Yasir Hafeez, Student of Information and Communication Technology. Writing article on Health, Education, Beauty Tips, Beauty Tips and Tricks, Beauty Secrets, Beauty Recommendation, Beauty Tips in Urdu, Beauty tips for girls, Research, Communication, Technology is his hobby. Basically he is an IT Professional as well so he share knowledge through writing. You can also read Yasir Hafeez's articles at Beauty Tips, http://www.beautytipso.com

Leave a Comment